یوکرائن: اونچی ہیل والی سینڈل کیساتھ خاتون فوجی اہلکاروں کی پریڈ

یوکرائن: اونچی ہیل والی سینڈل کیساتھ خاتون فوجی اہلکاروں کی پریڈ

یوکرائن: یوکرائن میں خاتون فوجی اہلکاروں نے اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر پریڈ کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرائن میں خواتین نے بغیر کسی پریشانی کے اونچی ہیل کے سینڈل کے ساتھ پریڈ مکمل کی۔ فوج کی زیر تربیت خاتون فوجیوں نے سوویت یونین کے خاتمے کی 30 ویں سالگرہ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک پریڈ میں حصہ لیا تھا۔

معمول کی اس پریڈ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

یوکرائن میں خواتین فوجیوں کے لباس میں ترمیم کرتے ہوئے سینڈل پہننے کی بھی اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد پہلی بار اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر پریڈ کی گئی۔

یوکرائن وزارت دفاع کی جانب سے جاری تصاویر میں خواتین فوجیوں کو فوجی جوتوں کے بجائے اونچی ہیل والی سینڈل پہن کر پریڈ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ آرمی بُوٹ کے بجائے اونچی ایڑھی والی سینڈل پہن کر پریڈ ایک مشکل کام ہے تاہم خواتین فوجیوں نے یہ بھی کردکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: گیم کھیلتے بچے نے والد کو کار بیچنے پر مجبور کر دیا

دوسری جانب سینڈل پہن کر پریڈ کرنے پر خاتون فوجیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کے اہم تبصرہ  نگاروں نے اس عمل کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے خواتین کے فوجی لباس میں سینڈل کو شامل کرنے پر حکومتی اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں