کراچی: نوجوان نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار


کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں نوجوان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ساتھی کے فائرنگ کرنے پر نوجوان نے ملزم کو ہی گولی کے آگے کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے ایم ایم عالم روڈ پر دو ڈاکو ایک شہری سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے کی شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا۔

بیچ سڑک پر مزاحمت کے دوران ڈاکو کے ساتھی نے فائرنگ کی تو شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کے ساتھی کو ہی گولی کے آگے کر دیا جو زخمی ہو گیا۔

ڈاکوؤں کے سات گتم گتھا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں شہری کی بہادری دیکھی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرو فیروز میں کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ڈاکو مزاحمت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب گئے تاہم پولیس نے زخمی ملزم کو جناح اسپتال سے گرفتار کر لیا اور ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں