سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ


کاروباری ہفتے کے پہلے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپےاضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار500 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپےاضافے سے 93 ہزار 879 روپے ہو گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کے سیٹھوں کو چھوٹ دی جا رہی ہے، مفتاح اسماعیل

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔

پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 47,686.18 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

بعد ازاں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47,429.12 کی سطح پر ہوا۔


متعلقہ خبریں