ٹی20 ورلڈکپ کے بعد بھارت کو ایک اور دھچکہ


ٹی20 ورلڈکپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہونے کے بعد بھارت کو ایک اور دھچکہ لگا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نہ ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ میں شامل فرنچائزز کے مالکان کو سامان کی نقل و حمل کے وسائل کو بروکار لانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ دبئی ایکسپو 2020 کے انعقاد کی وجہ سے یو اے ای کے ہوٹلز میں بے تحاشہ رش ہے جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان نے کمروں کا کرایہ اصل قیمت سے کئی گنا بڑھا رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کو ٹیموں کو ٹھرانے کے لیے ہوٹلز کی کمی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

آئی پی ایل بھی متحدہ عرب امارات منتقل

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا آغاز اگست میں شروع ہو گا جو ستمبر اور اکتوبر میں اپنے عروج پر پہنچے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ کورونا کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور اس ضمن میں 15 جولائی کو باقاعدہ اجلاس ہو گا جس میں آگے کے لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایکسپو کا بھی خیال اپنے ذہن میں رکھنا ہو گا کیونکہ آئے روز اس کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آئی پی ایل کا پلان متاثر ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر آئی پی ایل کے بقیہ میچز ستمبر سے اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں