دفتر خارجہ کی روسی صدر کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید


دفتر خارجہ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے رواں ماہ دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہں، فی الحال ایسا کوئی دورہ طے نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس قریبی دوست اور شراکت دار ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون فروغ پا رہا ہے ۔

آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملک علاقائی اور عالمی امن کی کاوشوں میں مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر رابطے موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال اپریل میں روسی وزیر خارجہ سرگئ لارو نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا جب کہ گذشتہ برس پاکستانی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے روس کے دورے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمٹ لیول پر دوروں کیلئے دونوں اطراف سے دعوت نامے بھی دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں