ڈاکوؤں نے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلیے ایدھی رضاکار کو ایمبولینس سمیت اغوا کر لیا

ڈاکوؤں نے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلیے ایدھی رضاکار کو ایمبولینس سمیت اغوا کرلیا

خیرپور میرس: صوبہ سندھ میں ڈاکوؤں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کے لیے ایدھی رضاکار کو اغوا کرلیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر خیرپور میرس میں پیش آیا ہے۔

ڈاکو راج ختم کرنے کیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے، شیخ رشید

خلیجی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے 7 ہزار روپے ماہانہ اُجرت پر ڈرائیونگ کرنے والے ایدھی رضاکار کو اغوا کرلیا ہے اور انہیں چھوڑنے کے بدلے میں اپنے تین ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق لاڑکانہ میں ایدھی سینٹر کے انچارج حاجی سلیم آرائیں نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ایدھی رضاکار عمران ماچھی چانڈ کا ہسپتال لاڑکانہ سے میت لے کر خیرپور ضلع کے گاؤں ننگریجا گئے تھے۔ میت چھوڑ کر واپس لاڑکانہ آتے ہوئے راستے میں ڈاکوؤں نے ایدھی رضاکار کو ایمبولینس سمیت اغوا کرلیا۔

ایدھی سینٹر کے انچارج کا کہنا ہے کہ ڈرائیورہفتہ کی شام میت لے کر خیرپور گئے تھا لیکن جب رات گئے تک واپس نہیں آئے تو پھر ان کی تلاش شروع ہوئی۔ اتوار کی صبح مغوی ڈرائیور کے نمبر سے کال آئی جس میں ان کے اغوا کا بتایا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق ایس ایس پی خیرپور میرس ظفر اقبال کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد سے خیرپور پولیس بالخصوص کنب، پیروسن اور تھڑی میر واہ تھانوں کے اہلکاروں کی جانب سے مغوی ایدھی رضاکار کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ جلد ہی ایدھی رضاکار کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔

کچے میں آپریشن: 27ہائی پروفائل ڈاکوؤں کےسرکی قیمت مقرر

اس ضمن میں تھانہ کنب کے ایس ایچ او شوکت علی رند نے بتایا ہے کہ اغوا کا مقدمہ ان کے تھانے میں درج کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ایمبولینس بھی ڈھونڈ لی ہے۔

خلیجی ویب  سائٹ کے مطابق ایدھی سینٹر کے انچارج اور مغوی رضا کار کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ڈاکو عمران مانچھی کی رہائی کے بدلے میں اپنے تین ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ایس ایچ او شوکت علی رند نے ایسے کسی بھی مطالبے کی تردید کی ہے۔

کنب تھانہ کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ رضاکار پر اپنا کرم کرے۔ انہوں ںے کہا کہ ایدھی والے تو انسانیت کی اتنی خدمت کرتے ہیں، اس معاملے میں اللہ ان کی مدد کرے گا۔

سندھ: ڈاکوؤں کے سامنے پولیس بے بس، فوج و رینجرز سے آپریشن کرانیکا فیصلہ

ویب سائٹ کے مطابق مغوی ڈرائیور عمران ماچھی کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں اور اس کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں