بیکٹرولوجیکل خطرات سے محفوظ رکھنے والے کرنسی نوٹوں کی چھپائی شروع

بیکٹرولوجیکل خطرات سے محفوظ رکھنے والے کرنسی نوٹوں کی چھپائی شروع

ماسکو : روس نے بیکٹرولوجیکل خطرات سے محفوظ رکھنے والے کرنسی نوٹ چھاپنا شروع کردیے ہیں۔

برطانیہ کے کرنسی نوٹ پر مسلمان خاتون کی تصویر شائع ہوگی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے سینٹرل بینک کے ڈپٹی چیئرمین میخائل ایلکسیف نے روسی کرنسی روبل کو اینٹی بیکٹرولوجیکل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف روس کے کرنسی پیپر جیو کیمیکل پراپٹیز کے ساتھ بنائے ہیں جس کی وجہ سے وہ جراثیم کش ہوتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق میخائل ایلکسیف نے کہا ہے کہ روس کے سینٹرل بینک اپنے کرنسی نوٹوں کو جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے اسی لیے ہم اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کے حامل کاغذ پر ہی کرنسی نوٹ پرنٹ کرتے ہیں۔

پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں ںے کہا کہ اس وقت 200 روبل کا نوٹ مائیکروبیل خصوصیات کا حامل ہیں لیکن 2025 تک اپ گریڈ شدہ بینک نوٹ مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

اس ضمن میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کرنسی نوٹوں کا نہ صرف ڈیزائن پہلے سے بہتر ہوگا بلکہ وہ جراثیم سے بھی محفوظ ہوں گے۔

برطانیہ کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور

ذرائع ابلاغ کے مطابق روس 2022 میں 11 روبل کا نوٹ، 2023 میں 1000 اور 5 ہزار روبل کے نوٹ پرنٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ 500، 10 اور پچاس روبل کے نوٹ 2025 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں