کورونا سےپاکستان میں مزید 28 اموات

فوٹو: فائل


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 28 اموات اور830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار452اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار490 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار390ہے اور 9 لاکھ 8 ہزار648افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 786 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار528، خیبرپختونخوا 4 ہزار343، اسلام آباد 780، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 315 اور آزاد کشمیر میں 589 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار48، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار616، پنجاب 3 لاکھ 47 ہزار 14، سندھ 3 لاکھ 41 ہزار275، بلوچستان 27 ہزار445، آزاد کشمیر 20 ہزار 588 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 504 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں