لاپتہ روسی طیارے کا ملبہ مل گیا

فائل فوٹو


ماسکو: لاپتہ روسی طیارے کا ملبہ سمندر سے مل گیا۔ طیارے میں 29 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی طیارہ اے این 26 کمچٹکا جزیرے کے علاقے میں لینڈنگ سے قبل لاپتہ ہوا۔ طیارے میں 29 مسافر سوار تھے۔ دوران پرواز طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق طیارہ لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا لیکن طے شدہ اصول اور طریقہ کار کے مطابق کنٹرول ٹاور سے رابطہ نہیں کیا گیا اور کنٹرول ٹاور کا بھی طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد امدادی ٹیموں نے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مذکورہ علاقے میں طیارے کی تلاش شروع کی تھی۔ طیارے میں 6 کیبن کریو سمیت 29 مسافر سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے یوم آزادی پر فائرنگ،150افراد ہلاک

حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے کا موسم ٹھیک نہیں ہے۔

اس سے قبل روس میں طیارے کا آخری حادثہ مئی 2019 میں ہوا تھا جس میں طیارے کے رن وے پر اترتے ہیں آگ لگ گئی تھی اور حادثے میں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں