آصف علی زرداری ہائیکورٹ میں طلب

مارشل لاء لگانا اب ممکن نہیں ہے، سابق صدر آصف زرداری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو کل بروز بدھ طلب کرلیا ہے۔

آصف علی زرداری نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست جمع کرائی تھی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے آج درخواست پر سماعت کی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آصف علی زرداری ضمانت قبل از گرفتاری مانگ رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: آصف زردای کیخلاف نیا کیس کھل گیا، نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

سابق صدر کے وکیل  فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف علی زرداری ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست دی ہے۔ وکیل نے کہا اگرعدالت طلب کریگی تو آصف علی زرداری پیش ہو جائیں گے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا یہ کیس باقیوں کیلئے بھی مثال نہ بن جائے نا۔ عدالت نے آصف علی زرداری کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا ہے کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟ نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کے حصول کیلئے نوٹس بھجوایا ہے۔

نیب نے آصف علی زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔

آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں