حارث سہیل انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے باہر


قومی کرکٹر حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں۔ حارث سہیل مسلز میں کھینچاؤکے باعث پریکٹس میچز نہیں کھیل سکے۔

حارث سہیل کی ایم آر آئی کل ہوگی اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حارث سہیل کی جگہ سعود شکیل کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا جس میں دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔

جن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں تین کھلاڑی اور چارآفیشلزشامل ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کیساتھ 8 جولائی سے شروع  ہونےوالی ون ڈے سیریز کی قیادت اب بین اسٹوک کریں گے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی اور دیگر افراد کے نام نہیں بتائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے جب کہ انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیجا جائے گا۔

ای سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی جس کے لیے بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں