’ سندھ حکومت نے پانی کا حصہ نہ دیا تو حب ڈیم کا پانی روک دیں گے‘

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے پانی کا حصہ نہ دیا تو بلوچستان حکومت حب ڈیم کا پانی روک دے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال میں  سندھ  ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، سندھ حکومت بلوچستان کی زرخیز زمین کو بنجر کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے بارہا رابطے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہورہا، ماضی میں بلوچستان نظر انداز ہوا اب مزید نہیں ہو گا۔

ملک کیلئے کالاباغ، بھاشا اور اکھوڑی ڈیم کی تعمیر ضروری ہے، چیئرمین ارسا

یاد رہے کہ گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ارسا راو ارشد نے کہا تھا کہ ملک کے لئے کالاباغ ڈیم، بھاشا ڈیم اور اکھوڑی ڈیم کی تعمیر ضروری ہے۔ نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے۔

راو ارشد نے کہا کہ ہم سے بڑا بےوقوف کوئی نہیں جو پانی ضائع تو کرتے ہیں لیکن استعمال کیلئے ڈیم نہیں بناتے۔

کمیٹی چیئرمین یوسف تالپور کا اعتراض کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نے بیوقوف کس کو کہا؟ اس پررائو ارشاد نے اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ خریف سیزن میں سترہ فیصد قتل کا سامنا ہے۔

چیئرمین ارسا نے بریفنگ میں بتایا کہ خریف سیزن میں 17 فیصد قلت کا سامنا ہے۔ تربیلا میں تخمینے سے 20 فیصد کم پانی آیا۔ اس سال آبی ذخائر میں تخمینے سے 62 فیصد کم پانی آیا۔ سندھ کو 17 کی بجائے 22 فیصد قلت کا سامنا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں پانی کے بحران کا خدشہ

ممبر ارسا سندھ نے چیئرمین ارسا کے اعدادوشمار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اعدادو شمار توڑ مروڑ کر بتائے جا رہے ہیں۔ ہمیں ہمارے کوٹے کا اضافی 5 ہزار کیوسک پانی نہیں دیا جا رہا۔

جس پر چیئرمین ارسا بولے ہم ہر سال اوسط 280 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں ضائع کرتے ہیں ۔ڈیم بنائے جاتے تو یہ پانی استعمال کیا جا سکتا تھا۔


متعلقہ خبریں