وبائی امراض سے متعلق وارننگ جاری


قومی ادارہ صحت نے موسم گرما اور مون سون میں ہونے والی متوقع وبائی امراض سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔

اس ضمن میں قومی ادارہ صحت نے موسمی بیماریوں سے آگاہی کے لیے 51 واں سہہ ماہی انتباہی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کا مقصد وبائی امراض پھیلنے سے قبل وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکمہ صحت کے حکام اور ماہرین کو خبردار کرنا ہے۔

مراسلے کے مطابق  امراض پھیلنے کی صورت میں بروقت نمٹنے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ان امراض سے ہونے والی اموات میں کمی کی جا سکے۔ وبائی امراض کا براہ راست تعلق موسم سے ہے۔

مراسلہ میں ہیپا ٹائٹس اے اور ای، ہیضہ، کووڈ-19، کانگو بخار، ڈینگی بخار۔ لیشمینیا، ملیریا، خسرہ، پولیو اور ٹائیفائیڈ کے بارے میں صحت کے حکام اور متعلقہ اداروں کواحتیاطی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے معمر افراد کیلئے قومی ادارہ صحت کی موبائل کورونا ویکسینیشن مہم

بین الاقوامی طور پر صحت عامہ کو لاحق خطرات جیسے ایبولا کے حوالے سے بھی اس مراسلے میں آگاہی دی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے صحت عامہ سے متعلقہ اداروں کو موسمی خطرات پر مسلسل نظر رکھنے اور تمام ممکنہ اقدامات لینے کی نصیحت بھی کی ہے۔

مراسلہ میں COVID-19 کی وبائی صورتحال کے تناظر میں اس کی روک تھام اور کنٹرول کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں