نادرا: 14 اگست تک تحصیل کی سطح پر 46 نئے سینٹرز کے قیام کا اعلان

Nadra pakistan

نادرا نے عوام کیلئے زبردست سہولت متعارف کرادی


اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) 14 اگست 2021 تک تحصیل کی سطح پر 46 نئے سینٹرز قائم کرے گا۔

طارق ملک کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے دوران ملاقات دی جانے والی بریفنگ میں بتائی ہے۔ وزیراعظم سے اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان نے بھی ملاقات کی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین نادرا کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ عام آدمی کی نادرا تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

پاکستان: نادرا سینٹرز سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع

ذرائع کے مطابق چیئرمین نے دی جانے والی بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ نادرا اسٹارٹ اپس کی معاونت کے لیے جدید ایپلی کیشنزمتعارف کرائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین نادرا نے بتایا کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی بڑھانے میں بھی نادرا معاونت کرے گا۔

نادرا کراچی نے دہشتگردی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ بنائے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں ںے نادرا کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں