سی پیک ہم سب کیلئے پارٹی کی سطح سے بڑھ کر اہم منصوبہ ہے، بلاول

بجٹ کی منظوری غیر قانونی ہے، اسپیکر نے حق پر ڈاکہ ڈالا، قیمت ادا کرینگے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سی پیک ہم سب کیلئے پارٹی کی سطح سے بڑھ کر اہم منصوبہ ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سالگرہ کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی دنیاکی سب سےبڑی پارٹی بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نےغربت ختم کرنے کیلئے کامیابی حاصل کی ہے، 2012 کے بعد سے لے کر اب تک چین نے 10 کروڑ آبادی کو غربت سے نجات دلائی ہے۔

ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ہر ملک کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں، چینی صدر

بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا کے دوران چین نے مثالی معاشی ترقی کی، چین کی کمیونسٹ پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے یہ ممکن ہو سکا۔ اصل معاشی ترقی اس وقت ہوتی ہے جب غریب عوام کو فائدہ پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی بنیاد پیپلزپارٹی کی حکومت اور چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ڈالی، بینظیر بھٹو نے پاکستان اور چین کو دوستی کو مزید مضبوط کیا۔

انہوں نے مزید کہا چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں