کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے اسد قیصر کو نیب کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے اسد قیصر کو ملک میں جاری احتسابی عمل سے متعلق آگاہ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو احتسابی عمل کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک اپارٹمنٹ کیس:آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور کاروباری طبقے کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور احتسابی عمل سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں