نیویارک اپارٹمنٹ کیس:آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

فوٹو: فائل


اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔

عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ آصف علی زرداری عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

خیال رہے نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا ہے کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کے حصول کیلئے نوٹس بھجوایا ہے۔ نیب نے آصف علی زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔

آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ  نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں