کورونا کیسز میں اضافہ: این سی او سی کا تشویش کا اظہار

این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبائی چیف سکریٹریز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

این سی اوسی نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جاری کی گئی ایس اوپیز پرخصوصی عملدرآمد کے احکامات دیئے ہیں۔

فورم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مغربی سرحد کو 18 جون سے بند کیا گیا تھا۔

ریسٹورنٹس، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانے کی وارننگ

اس بندش کے دوران صرف دونوں اطراف پھنسے ہوئے پاکستانی اور افغانی شہریوں کے علاوہ انتہائی ایمرجنسی کیسز کے مریضوں اور طلباء کو خصوصی رعایت حاصل ہے۔

افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کے لئیےچمن اور طورخم بارڈر پر خصوصی انتظامات کئیے گئے ہیں۔

وہ پاکستانی جنہیں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگ چکی ہیں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 10 دن کے لیے انہیں لازمی قرنطینہ کیا جائے گا۔

انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسسز اور افغانی طلبا کے لیے پہلے سے جاری کی گئی ہدایات نافذ العمل رہیں گی۔


متعلقہ خبریں