دلیپ کمار: 1950 کی دہائی میں سب سے پہلے ایک لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا

دلیپ کمار: 1950 کی دہائی میں سب سے پہلے ایک لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے عظیم اداکار دلیپ کمار 1950 کی دہائی کے پہلے اداکار تھے جنہوں نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے وصول کیا۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے دلیپ کمار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاکستانی شہر پشاور میں جنم لینے والے یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے آج صبح 7 بجکر 30 منٹ پر دنیائے فانی میں آخری سانس لی اور ہمیشہ کے لیے آنکھیں موند لیں۔ 98 سالہ عظیم اداکار کو جوہو کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

ممبئی کے انتہائی مہنگے علاقے باندرا میں دلیپ کمار اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ رہتے تھے۔ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ سائرہ بانو نے ایک مرتبہ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں کبھی بچوں کی کمی اس لیے محسوس نہیں ہوئی کیونکہ دلیپ کمار خود بچوں سے کم نہیں تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلیپ کمار کے کل اثاثوں کی مالیت 85 ملین ڈالرز( تقریباً 13 ارب روپے پاکستانی) ہے۔ ان کا ذریعہ آمدنی اداکاری تھی۔ وہ تقریباً چار سال تک بھارتی راجیہ سبھا کے بھی رکن رہے تھے۔

عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پرصدر اور وزیراعظم پاکستان کی تعزیت

دلیپ کمار نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم جوار بھاٹا سے کیا تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں جگنو، آن، دیوداس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھومتی، دل دیا درد لیا، مزدور، لیڈر، جوار بھاٹا، شہید، ندیا کے پار، میلہ، داغ، دیدار، آگ کا دریا، عزت دار، داستان، دنیا، کرانتی، قانون اپنا اپنا اور سوداگر شامل ہیں۔ انہوں نے 1998 میں فلم قلعہ میں اداکاری کی جس کے بعد وہ کبھی پردہ سیمیں پر جلوہ گر نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں