پاکستان، قطر تاریخی نوعیت کے تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہیں، آرمی چیف

پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں، جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر تاریخی نوعیت کے تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔

آئی آیس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کی قطر کے نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ باہمی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ دیر پا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

امریکہ قطر سے افغانستان پر نظر رکھے گا، پلان منظور

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان مفاہمتی عمل میں قطر کے کردار کو سراہا ہے۔

اس موقع پر قطری سیاسی و عسکری قیادت نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں