دلیپ کمار: نام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، شادی سائرہ بانو سے کی

دلیپ کمار: نام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، شادی سائرہ بانو سے کی

ممبئی: دنیائے فلم کے عظیم اداکار دلیپ کمار نے اپنے دور کی تقریباً تمام بڑی فلمی ہیروئینوں کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران متعدد ممتاز اداکاراؤں کے ساتھ ان کا نام جوڑا گیا۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالے دلیپ کمار سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

دلیپ کمار کا نام وجنتی مالا کے ساتھ لیا گیا پھر مدھو بالا کے ساتھ ان کے قصے زبان زد عام ہوئے جس کے بعد کامنی کوشل میں ان کی پسندیدگی بھی اخبارات کی شہ سرخیوں کی زینت بنی لیکن پھر اچانک 1966 میں انہوں نے سائرہ بانو سے شادی کرلی۔

کامنی کوشل نے بھی بعد میں ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ دلیپ کمار ان میں دلچسپی لے رہے تھے لیکن اپنے گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ اس طرف توجہ نہیں دے سکتی تھیں۔ کامنی کوشل نے اپنی بہن کے انتقال کے بعد بہنوئی سے شادی کی تھی تاکہ بہن کی دونوں بچیوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔

سائرہ بانو کے متعلق کچھ ہی عرصہ قبل دلیپ کمار نے ایک فلم میں لیے جانے پر کہا تھا کہ وہ تو ان کے مقابل بچی دکھتی ہے۔ اس میں کچھ ایسا اس لیے غلط بھی نہیں تھا کہ سائرہ بانو شادی کے وقت دلیپ کمار سے 22 سال چھوٹی تھیں مگر فلمی دنیا میں یہ بات کہی جاتی تھی کہ 12 سالہ سائرہ بانو کو 34 سالہ دلیپ کمار سے جنون کی حد تک لگاؤ تھا۔

پشاور: عظیم اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

یہ جنون ہی تھا کہ سائرہ بانو نے زندگی کی آخری سانس تک اپنے مجازی خدا یوسف خان المعروف دلیپ کمار کا بھرپور طریقے سے ساتھ نبھایا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اب بھی دلیپ کمار کی نظر اتارتی ہیں۔

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی کوئی اولاد نہیں تھی لیکن سائرہ کو کسی طرح کا غم بھی نہیں تھا کیونکہ وہ کہتی تھیں کہ ’صاحب‘ خود بچے ہیں۔ سائرہ بانو ہمیشہ دلیپ کمار کو صاحب کہہ کر مخاطب کرتی تھیں۔

دونوں کی زندگی میں ایک مشکل مرحلہ اس وقت آیا تھا جب دلیپ کمار نے خفیہ طورپر 1981 میں اسمیٰ نامی خاتون سے شادی کرلی تھی۔ یہ شادی صرف دو سال ہی چل سکی تھی جس کے بعد ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

پاکستانی شہر پشاور میں پیدا ہونے والے دلیپ کمار کو اردو، پشتو، ہندی، مراٹھی، بنگالی، ہندکو اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ وہ انتہائی شستہ طریقے سے بولتے تھے اور برجستہ جملوں کے ذریعے ان زبانوں میں اپنی مہارت کا ثبوت بھی دیتے تھے۔ دلیپ کمار ہمیشہ بولتے وقت چھوٹے چھوٹے جملوں کا استعمال کرتے تھے۔

یوسف خان کا پہلا انٹرویو: اردو زبان کامیابی کی ضمانت بنی اور پھر سب کچھ بدل گیا

دلیپ کمار کو ایک زمانے میں برطانوی اداکار ڈیوڈ لین نے شہرہ آفاق فلم ’لارنس آف عربیہ‘ میں ایک کردار کی آفرکی تھی جسے انہوں ںے مسترد کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں