کرینہ نے راج کپور اور دلیپ کمار کی یادگار تصویر شیئر کر دی


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے دادا راج کپور اور دلیپ کمار کی ایک ان دیکھی تصویر شیئر کر دی۔

خیال رہے کہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اس موقع پر بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کے اداکار، اداکاروں اور ان کے کروڑوں مداحوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کرینہ کپور نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ اسنٹاگرام پر اپنے دادا راج کپور کی دلیپ کمار کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ RIP ریسٹ ان پیس۔

خیال رہے کہ گلوکارہ لتا منگیشکر نے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف بھائی نے آج اپنی چھوٹی بہن کو چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی ہے، کیا ہوا یوسف بھائی، ایک دور ختم ہوگیا۔ بہت غمزدہ اور خاموش ہوں، بہت سی چیزیں بہت سی یادیں دے کر چلی گئیں۔

لتا نے کہا یوسف بھائی کئی برسوں سے علیل تھے، کسی کو پہچان نہیں سکتے تھے۔ یوسف بھائی کی بیماری میں سائرہ بھابھی نے سب کچھ چھوڑ دیا اور ان کی خدمت کی۔

سائرہ بھابھی کے لیے یوسف بھائی کی خدمت کے علاوہ کچھ اہم نہیں تھا۔ سائرہ بھابھی جیسی خاتون کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی سینما نے دلیپ کمار جیسا اداکار کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عظیم اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا دلیپ کمار کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا آج صرف ایک انسان نہیں ایک ادارہ دنیا سے چلا گیا۔ بھارتی سینما کی تاریخ دلیپ کمار سے پہلے اور بعد پر مشتمل ہے۔

بھارتی اداکار اکشے کمار نے کہا کہ دلیپ کمار ہم اداکروں کیلئے ہیرے تھے۔ دلیپ کمار کے ساتھ بھارتی سنیما کا ایک دور بھی ختم ہوگیا۔


متعلقہ خبریں