برطانیہ: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت ختم کرنیکا بل پارلیمنٹ میں پیش

برطانیہ: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت ختم کرنیکا بل پارلیمنٹ میں پیش

لندن: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت فوری طور پر ختم کرنے کا بل ایوان میں پیش کردیا ہے۔

برطانیہ: رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ، اسرائیل پر پابندیاں لگائیں، فلسطین کو تسلیم کریں

لیڈز سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتایا ہے کہ انہوں ںے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت ختم کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے۔

رچرڈ برگن نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں برطانوی حکومت نے اربوں پاؤنڈز کے ہتھیار اسرائیل کو فروخت کیے جس کو اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیا۔

اسرائیل: فلسطینی شریک حیات کو الگ رکھنے کے قانون کی تجدید

برطانوی رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن کے مطابق اسرائیلی فورسز ملنے والا اسلحہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر برطانوی حکومت اسرائیل کو مسلح کر رہی ہے تو پھر وہ امن کی دعویدار کیسے ہو سکتی ہے؟

رچرڈ برگن کے مطابق حال ہی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی کی جارحیت کا مظاہرہ ہم سب نے دیکھا ہے لیکن اب اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے۔

ایران کے ایٹمی راز کیسے چرائے؟ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بتا دیا

رکن پارلیمنٹ کے مطابق بل کو پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اگر مذکورہ بل برطانیہ کی پارلیمنٹ سے منظور ہوجاتا ہے تو حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کی جانے والی اسلحہ ڈیل ختم کرنا ہوگی۔


متعلقہ خبریں