معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی کوشش ناکام


کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور وہ اس میں محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے چاقو برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص سے چاقو برآمد ہوا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے عالم دین مفتی تقی عثمانی کے قریب آنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محافظ نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے خواہشمند شخص کی تلاش لی تو چاقو نکل آیا۔ زیر حراست مشتبہ شخص نے بعد نماز فجر مفتی تقی عثمانی سے علیحدگی میں ملاقات کرنا چاہی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق مشتبہ شخص گھریلو مسئلے پر مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کا دعویٰ کرتا ہے۔ واقعہ کورنگی میں واقع جامعہ دالعلوم میں پیش آیا۔

مفتی تقی عثمانی نماز فجر کے بعد احباب کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ایک مشتبہ شخص نے ان سے تنہائی میں ملنے کا کہا۔ گارڈ نے جب اس شخص کی تلاشی لی تو جیب سے چاقو برآمد ہوا۔

ابتدائی معلومات  کے مطابق مشتبہ شخص گلستان جوہر کا رہائشی ہے اور اس کا نام عاصم بتایا جا رہا ہے۔

مشتبہ شخص نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ وہ گھریلو مسئلے کے سلسلے میں مفتی تقی عثمانی سے تنہائی میں ملنا چاہتا تھا۔

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ٹیلیفون پر ان کی خیرت دریافت کی ہے۔ شیخ رشید نے مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملے سے متعلق دریافت کیا اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں