صدرنیشنل بینک عارف عثمانی پھر بحال


اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدرنیشنل بینک عارف عثمانی پھرعہدے پر بحال کردیا ہے۔

عدالت نے29جون2021 کو انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ہائیکورٹ میں عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک تعیناتی کے 12جنوری 2019 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا۔

درخواستگزارکے مطابق عارف عثمانی کی تعیناتی شفافیت کے تقاضوں کے مطابق نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عارف عثمانی کی تعیناتی رولز اور ایس ای سی پی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

رولز کے مطابق اس پوسٹ پر تعینات ہونے والے کیلئے فٹ اور پراپر ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے۔ عارف عثمانی کو 12جنوری 2019 کے تین سال کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں