خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا اعلان

خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کے الاونسز میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔ 

اعلامیے کے مطابق نرسز اور پیرامیڈکس ملازمین کا ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کر دیا گیا ہے جب کہ اساتذہ کو20 فیصد ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت: سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

اعلامیے کے مطابق تمام صوبائی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک بنیادی تنخواہ کے برابر آئی ٹی الاؤنس گریڈ سترہ اور زائد گریڈ کے آئی ٹی افسران کو  ملے گا۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات چیت کا سوچ رہا ہوں،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل ادا کی جائیں۔

وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارت خزانہ بھرپور طریقے سے متحرک ہو گئی ہے اور اس نے ضروری تیاریاں کر لی ہیں۔

پناہ گزینوں کی آمد سنگین خطرہ پیدا کرسکتی ہے، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو


متعلقہ خبریں