چینی،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


صوبائی دارالحکومت لاہور میں چینی، گھی، کوکنگ آئل اور بسکٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے جب کہ بسکٹ کے ہاف رول کی قیمت 20 سے بڑھ کر 25 روپے ہو گئی۔

پیاز، ٹماٹر، لہسن، گھی، انڈے، آلو، گوشت، دال مونگ اور گڑ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اس کے علاوہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 جب کہ درجہ دوئم کے گھی کی فی کلو قیمت میں پندرہ روپے فی کلو اضافہ ہوا۔

جس کے بعد درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے اور درجہ دوئم کے گھی کے نرخ  270 روپے سے بڑھ کر285 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح چینی کی 50 کلو کی بوری 4700 روپے سے بڑھ کر پانچ ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں