ٹوکیو اولمپکس: تماشائیوں کی شرکت پر پابندی عائد

ٹوکیو اولمپکس2020: کھلاڑیوں کی حفاظت پہ مامور پولیس افسران میں کورونا کی تصدیق

ٹوکیو: جاپان میں منتظمین نے ٹوکیو اولمپکس میں تماشائیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں: جاپان میں کورونا ایمرجنسی میں توسیع

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منتظمین نے جمعرات کو اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ  ٹوکیو اولمپکس تماشائیوں کے بغیر منعقد ہوں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی شدت میں اضافے کے بعد جاپان کی جانب سے دارالحکومت میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد کیا گیا ہے۔ ہنگامی حالات پورے ایونٹ کے دوران برقرار رہیں گے۔

منتظمین  کو چند ہفتے قبل تک امید تھی کہان کا مقصد تماشائیوں کی محدود تعداد کے ساتھ بین الاقوامی ایونٹ منعقد کرنا ہے جس میں وہ کامیاب ہو جائیں گے۔

ٹوکیو 2020 کے صدر سیکو ہاشی موتو نے سرکاری حکام، ٹوکیو، اولمپکس اور پیرالمپکس کے نمائندوں کے مابین بات چیت کے بعد کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہم کھیلوں کو انتہائی محدود سطح پر پیش کر رہے ہیں لیکن ہمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سامنا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس: بین الاقوامی شائقین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں مقامی علاقوں میں رہنے والے اور ان تماشائیوں کے لیے افسوس کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اولمپکس کے لیے ٹکٹ خرید رکھے تھے۔

ٹوکیو اولمپکس کی اورگنائزنگ کمیٹی کی سربراہ سیکو ہاشی موتو کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔

جاپان سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے منتظمین کی جانب سے ایونٹ کو بھرپور انداز میں منعقد کرنے کی کوششوں کو دھچکہ لگا ہے۔

مارچ میں کورونا وائرس سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مارچ 2020 میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔

ٹوکیو اولمپکس: دنیا کی معمر ترین خاتون مشعل برادر ریلی سے دستبردار

یہ گیمز 24 جولائی سے 9 اگست 2020 تک منعقد ہونا تھیں لیکن اب یہ نئے شیڈول کے مطابق 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک منعقد ہوں گی۔


متعلقہ خبریں