ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشن گوئی

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشن گوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشن گوئی کردی ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، بجلی غائب

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر شروع ہونے والا مون سون کا سلسلہ وسطی اور بالائی علاقوں میں اگلے ہفتے تک جاری رہے گا جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورمیدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی پہلی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مون سون کی طاقتور ہوائیں ہفتے کو شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی اور ان ہواؤں کے زیر اثر موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ کشمیر ،اسلام آباد ، اٹک ،جہلم ،گجرات ،سیالکوٹ ،حافظ آباد ،لاہور، شیخوپورہ ،قصور، اوکاڑہ ،جھنگ ،دیر ،سوات ، کوہستان ،اسکردو اور ہنزہ کے ساتھ ساتھ ساہیوال ، خانیوال ، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں بھی خوب بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، پشاور اورفیصل آباد میں اربن فلڈنگ اور گلگت بلتستان ، پنجاب اور کے پی کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

کراچی میں متوقع مون سون بارشیں: گورنر نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے اس دوران آندھی سے بھی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں