اولمپین نوید عالم کے علاج پر آنیوالے اخراجات حکومت سندھ ادا کریگی، مرتضیٰ وہاب

اولمپین نوید عالم کے علاج پر آنیوالے اخراجات حکومت سندھ ادا کریگی، مرتضیٰ وہاب

کراچی: حکومت سندھ نے دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

اولمپین نوید عالم میں بلڈ کینسر کی تشخیص: علاج کیلیے مدد کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق 1994 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کے ہیرو نوید عالم میں گزشتہ روز خون کے سرطان ( بلڈ کینسر) کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کے صاحبزادے حسان نوید عالم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کی تھی کہ بابا کا علاج کرانے میں ان کی مدد کی جائے۔

پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے اولمپین نوید عالم کے صاحبزادے حسان نوید عالم نے بتایا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں کیے جانے والے ٹیسٹ کے باعث اس مرض کے متعلق علم ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے ابتدائی تخمینے کے مطابق علاج پر تقریباً 40 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے جو ان کی استطاعت سے باہر ہیں۔

سابق کرکٹر توصیف احمد کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے گئے

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ حکومت سندھ نے اس حوالے سے شوکت خانم اسپتال کی انتظامیہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اولمپین نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچ آئے گا وہ حکومت سندھ ادا کرے گی۔

گلوکار شوکت علی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاسز سندھ منتقل

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے والے سابق اولمپین کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر سے لڑتے ہوئے سابق اولمپین نوید عالم کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں