قربانی کے جانور: اقساط پر حاصل کرنے کی پیشکش

قربانی کے جانور: اقساط پر حاصل کرنے کی پیشکش

ریاض: بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جہاں قربانی کے جانوروں کے دام بڑھا دیے ہیں تو وہیں بعض تاجروں نے اس کا بھی حل نکال لیا ہے اور قربانی کے جانوروں کو اقساط میں فروخت کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

تحقیق شدہ غذا کیساتھ تیار کیے گئے قربانی کے جانور

خلیجی ویب سائٹ نے سبق ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قربانی کے مہنگے جانوروں کی فروخت اور خرید یقینی بنانے کے لیے بعض تاجروں نے یہ حل نکالا ہے کہ قربانی کے جانور اقساط میں فروخت کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

سعودی عرب کے تاجروں کی جانب سے کی جانے والی پیشکش کے مطابق اقساط آئندہ چار سے چھ ماہ کے دوران وصول کی جائیں گی۔

اس ضمن میں اردو نیوز نے بتایا ہے کہ منتخب سعودی علما بورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ جن لوگوں کی مالی حیثیت اجازت نہ دیتی ہو ان کے لیے مہنگے جانور خرید کر قربانی کرنا درست نہیں ہے۔

قربانی کے جانوروں کا سجاوٹی سامان بھی مہنگا

انہوں ںے اس سلسلے میں واضح طور پر تہوار سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے تاجرو ں سے کہا ہے کہ آپ لوگ قربانی کے جانور حد سے زیادہ مہنگے کرکے برا کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں