یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لئیے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

این سی او سی نے ڈیلٹا اور دیگر وائرس سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ ڈیلٹا وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاط نہ کی گئی تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

این سی او سی کے مطابق ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاکھوں اموات ہوئیں ہیں، بھارتی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام اذیت سے دوچار رہے ہیں۔

این سی او سی نے متعلقہ ایس او پیز پرعمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ موجودہ ایس اوپیز کا نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا۔

عیدالاضحیٰ پر غیرضروری نقل وحرکت کو محدود رکھنے کیلئے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔ عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤکو مدنظر رکھ کر آئندہ چن ددن میں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیروسیاحت پر پابندی کا بھی امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں