شفقت محمود نے ن لیگ کا امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

کیمبرج 15 مئی کے بعد او لیول کے امتحانات ری شیڈول کرنے پر متفق

فائل فوٹو

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مسلم لیگ ن کا امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کو پتہ ہونا چاہیے کہ امتحانات سے ہی طلبہ کی قابلیت کا انداز لگایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں وفاقی وزیر ملک بھر میں امتحانات ملتوی کر سکتے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات منسوخ کرکے ذہین اور محنتی طلبا کے ساتھ ناانصافی نہیں کرسکتے۔جو طلبا امتحان کی تیاری نہیں کرسکتے وہ سپلیمنٹری امتحانات دے سکتے ہیں۔

ن لیگ کا میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے 45 روز کیلئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ طلبا آن لائن تیاری سے محروم رہے ہیں لہذا امتحانات کو کچھ روز کے لیے ملتوی کیا جائے۔

جس پر پارلیمانی سیکریٹری وجیہہ اکرم بولیں بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ امتحان کیسے ملتوی کردیں؟؟

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کسی دلیل کے ساتھ بتا دیں امتحانات کے بغیر کیسے طلبا کو پاس کریں، طلبا کو آن لائن بھی تعلیم دی گئی ہے اور وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ ملکر امتحانات کا فیصلہ کیا گیا۔

امتحانات نہ ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، شفقت محمود

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں کیلئے امتحان ملتوی کر دیں تو نتائج اچھے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی ضد کا مسئلہ نہیں ہے، حکومت نظر ثانی کرے، میں نے کبھی حکومت سے درخواست نہیں کی آج کر رہا ہوں۔

جس پر اسپیکر اسد قیصر نے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ خود وزیر تعلیم شفقت محمود سے بات کروں گا۔ مسئلے کا حل نکالیں گے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز