ہوشیار: اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی تشخیص


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ اس وائرس کا راستہ افغانستان ہے اور یہ وہاں سے یہاں پہنچا ہے۔ یہ انکشاف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کیا ہے۔

کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا دنیا کیلئے خطرہ

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد اور راولپندی میں کورونا کی بھارتی قسم کی تشخیص کے بعد راولپنڈی کے 8 مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے جا رہے ہیں۔

انہوں ںے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جعلی راج کماری فلم شوٹنگ اور فوٹو شوٹنگ کے لیے کشمیر پہنچی ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرکے پنجاب حکومت نے شہبازشریف کی کارستانیاں بے نقاب کیں۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ شوباز شریف کی زیر قیادت پنجاب کو نوچا گیا تھا۔

انہوں ںے کہا کہ 26 ارب روپے کے واجب الادا قرضے ہمیں ورثے میں ملے تھے لیکن 56 ارب روپے ٹیکس کی مد میں کاروباری افراد کو ریلیف دیا گیا۔

بنگلہ دیش میں ڈیلٹا تیزی سے پھیلنے لگا، لاک ڈاؤن نافذ

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرائیکی علاقوں کی ترقی میں بجٹ کا بڑا حصہ لگایا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ ناقدین کہتے کہ پیسے بجٹ میں رکھے گئے ہیں تو لگائے کیسے جائیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی اور کمشنرز حضرات کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ اپنے علاقوں کے منصوبے ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے لائیں تاکہ رقم جاری ہو۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ۔جان بوجھ کر سہولتوں کے کے آگے دیوار بننے والی بیورو کریسی کو ہٹایا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ کشمیر کی خوبصورت وادی میں بیٹھ کر آج ان کو کشمیر یاد آگیا ہے جو چھٹیاں بھی لندن میں گزارتے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ جندل کے کاروبار کو آگے بڑھانے سے لے کر کشمیرپہ توجہ تک نہ دینا، سب کچھ کشمیریوں کو یاد ہے اور وہ بھولے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سے دوستی بنھانے والے بھی یاد ہیں۔

ڈیلٹا قسم کا کورونا مزید جان لیوا ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ذاتی درباریوں کو خوش کرنے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی اجازت دی۔ انہوں ںے کہا کہ یہ بہت بڑا مافیا ہے جس کے خلاف حکومت برسرپیکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معصوم لوگوں کو لوٹتے ہیں۔


متعلقہ خبریں