وہاب ریاض کو لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاب ریاض برطانیہ میں نئی کرکٹ لیگ ’ دی 100 لیگ‘ میں شرکت کے لیے پہنچے تاہم ویزہ مسائل پر انہیں دوبارہ وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ لیگ 21 جولائی سے شروع ہو رہی ہے، شاہین شاہ آفریدی کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے دستبرداری کے بعد ان کی جگہ وہاب ریاض نے لی ہے۔

پی ایس ایل: زلمی کے کپتان وہاب ریاض میچ سے باہر

دی ہنڈرڈ لیگ کے فارمیٹ کے مطابق میچ کی دونوں اننگز 100، 100 گیندوں پر مشتمل ہوں گی جس میں 10 گیندوں بعد بولنگ اینڈ تبدیل ہوجائے گا جسے اوور کی تبدیلی کہا جائے گا۔

اس فارمیٹ میں اینڈ کی تبدیلی تو 10 گیندوں بعد ہی ہوگی تاہم کپتان کے پاس مسلسل 5 گیندوں کے بعد ایک بولر کی جگہ دوسرے بولر کو استعمال کرنے کا اختیار ہوگا۔

خیال رہے کہ یہ کرکٹ میں متعارف کروایا جانے والا نیا فارمیٹ ہوگا کیونکہ اس وقت کسی بھی طرز کی کرکٹ میں ایک اوور 6 گیندوں پر مشتمل ہوتا ہے جو صرف ایک ہی بولر کی ذمہ داری ہوتی ہے، اوور کے اختتام کے بعد بولنگ کے لیے نیا بولر وکٹ کی دوسری جانب سے گیند پھینکتا ہے۔

دی ہنڈریڈ میں اننگز کے دوران ایک بولر ضائع شدہ گیندوں (وائڈ، ڈیڈ اور نو بال) کے علاوہ صرف 20 مرتبہ گیند بازی کر سکے گا۔

اس فارمیٹ میں پاور پلے بھی متعارف کروایا گیا ہے جو ابتدائی 25 گیندوں پر مشتمل ہوگا۔


متعلقہ خبریں