آزاد کشمیر میں حکومت تحریک انصاف بنائے گی، شیخ رشید

آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔

وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلائیں گے

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی والے بھی پی ٹی آئی کے ہی امیدوار کو کامیاب کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بجٹ میں 55 ارب روپے نالہ لئی منصوبے کے لیے مختص کیے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ یہ منصوبہ پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی پراجیکٹ راولپنڈی شہر کے لیے گیم چینجر ہو گا۔

ہوشیار: اسلام آباد اور راولپنڈی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی تشخیص

شیخ رشید نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے بارے میں عوام کو آگہی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی شہر میں طبی سہولتوں کی صورتحال بہت بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں