شاہ محمود قریشی کا انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

شاہ محمود قریشی کا انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اورامریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

افغانستان کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، طالبان کا دعویٰ

ہم نیوز نے اس ضمن میں دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے اقتصادی تعاون اور علاقائی امن سے متعلق دوطرفہ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اوردوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کا بھی خواہاں ہے۔

پاکستان افغان مہاجرین کو قبول کرنیکی پوزیشن میں نہیں، معید یوسف

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاک امریکہ مربوط اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

ہم نیوز کے مطابق شاہ محمود کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پر دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کے لیے مخلصانہ کاوش جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل میں بامقصد پیش رفت کے حصول کے لیے دو طرفہ روابط اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

تاجکستان نے افغانستان سے آنیوالے ایک ہزار شہریوں کو پناہ دے دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکہ کی معاونت پر اپنے امریکی ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں