بھارتی ریاست کیرالہ زیکا وائرس کی زد میں


بھارت کی ریاست کیرالہ کو زیکا وائرس نے گھیر لیا ہے اور کورونا وائرس کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ میں زیکا وائرس کے 14 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زیکا وائرس کے سامنے آنے کے بعد بھارت میں محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کیرالہ کے 19 افراد کے نمونے نیشنل انسیٹیوٹ آف وائرالوجی میں بھیجے گئے تھے جن میں کچھ افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کیرالہ کی وزیرصحت وینا راج کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 24 سالہ خاتون زیکا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں، جس کے بعد مزید 19 لوگوں کے نمونے پونے میں واقع نیشنل انسیٹیوٹ آف وائرالوجی لیب میں بھیجے گئے جن میں طبی عملہ کے نمونے بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ زیکا وائرس کی دنیا بھر میں 70 ممالک میں موجودگی کا 2016 میں علم ہوا تھا، جس میں ایشیا میں بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ تھا۔ 2013 میں زیکا وائرس میں برازیل میں پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 18 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد متاثر

برازیل اور امریکہ کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں زیکا وائرس 2014 کے ورلڈ کپ سے قبل پہنچ گیا تھا۔

یاد رہے کہ زیکا وائرس مچھروں سے پھیلتا ہے اور اس کی علامات تقریبا ڈینگی وائرس کی طرح ہی ہوتی ہیں۔ زیکا وائرس سے متاثرہ شخص کو تیز بخاز، جسم میں درد اور جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں