ٹیم میں جس کا جو کردار ہے اس کو وہی کرنا چاہیے، عاقب جاوید

وہاب ریاض کو لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

فوٹو: فائل


لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم میں جس کا جو کردار ہے اس کو وہی کرنا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ہی رکھنا چاہیے۔ ایک روزہ میچز کے لیے دیگر آپشنز دیکھنے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے حارث رؤف سے نئی گیند کرانا اور سکھانا شروع کر دیا، حارث رؤف اچھے باؤلر تھے لیکن پتہ نہیں  کیا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض کو لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

عاقب جاوید نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم مینجمنٹ سے کہتے کہ میں نے نیا بال نہیں کرنا۔ پی ایس ایل میں حارث رؤف کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف کو رول مڈل اور آخرمیں تیز باؤلنگ کرنا تھا۔ ٹیم میں جس کا جوکردار ہے اس کو وہی رکھنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں