مہنگائی غریب عوام کیلئے قیامت صغریٰ سے کم نہیں، شہباز شریف


لاہور: قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی غریب عوام کے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے۔

قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بنیادی اشیا کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے اور
مہنگائی غریب عوام کے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات غربت بڑھانے اور ملکی ترقی کی اُلٹی گنتی کا باعث ہیں۔ حکومت طاقتور اور امیر طبقات کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لاتی ہے لیکن یہاں حکومت غریب ترین طبقات پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسی حکومت کی معاشی ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ مہنگائی قابو نہ کر سکے۔ مہنگائی اور افراط زر میں اضافے کے ساتھ ملک میں بے روزگاری کا سمندر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنگین مسائل کے حل کے بجائے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور حکومت نے غریبوں کو رعایت دینے کے بجائے لگژری گاڑیوں کی امپورٹ پر رعایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول امریکہ جائیں، وزیر اعظم 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت نے آٹے، چینی، گھی اور خوردنی تیل پر سبسڈی دینے کو ترجیح نہیں دی کیونکہ حکومت کی توجہ یہ تھی کہ امپورٹڈ گاڑیاں سستی ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں