ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی



پاکستان میں ذی الحج 1443 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہذا ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوا۔

چاند کی رویت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا جب کہ بعض علاقوں میں ابرآلود رہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے عیدالاضحی کا چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا پاکستان میں عید 21 جولائی بروز بدھ کو ہو گی۔

خیال رہے کہ محمکہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند آج صبح 6 بج کر18 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے تاہم آج اس کے نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

سعودی عرب: ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان

ماہرین کے مطابق نیا چاند دکھائی دینے کے لئے اس کی عمرکم ازکم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زیادہ ہونا چاہئے۔

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی


متعلقہ خبریں