چین نے افغانستان کی ابتر صورت حال کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا


چین نے افغانستان کی ابتر صورت حال کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عجلت میں افواج نکالنے سے امریکہ نے افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک میں بحران پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے مسئلے کا ذمہ دار ہے۔

دوسری طرف چین نے اپنے دو سو سے زائد شہریوں کو ایک خصوصی پرواز کے زریعے افغانستان سے نکال لیا ہے۔

پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، وزیر اعظم

چینی دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے واپس وطن لوٹنے والے چینی شہریوں میں کورونا پایا گیا ہے۔

چند روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ 31 اگست تک افغانستان سے تمام امریکی فوجی دستے واپس لوٹ جائیں گے۔

چین نے امریکی فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جلدبازی اور افراتفری کے طور پر دیکھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں