بھارت: مسلم خواتین کی انٹرنیٹ پر ’نیلامی‘ کا انکشاف

بجٹ: عوامی ردعمل، انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس

بھارت میں مسلمان خواتین کی انٹرنیٹ پر دستیاب ایپ کے ذریعے نیلامی کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں انتہا پسند افراد نے ایک ایپ پر 80 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر نیلامی کے لیے اپ لوڈ کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان خواتین میں مسلمان صحافی اور پائلٹ بھی شامل تھیں۔ اس ایپ کے سب سے اوپر لکھا تھا،”فائنڈ یور سولّی ڈیل”۔ جس پر کلک کرنے پر ایک مسلم خاتون کی تصویر، نام اور ٹوئٹر ہینڈل کی تفصیلات سامنے آجاتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سولی ایک ہتک آمیز اصطلاح ہے جو ہندو انتہا پسند مسلمان خواتین کو آن لائن ٹرول یا پریشان کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی نے خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔


متعلقہ خبریں