ارجنٹائن کوپا امریکہ کپ کا نیا چیمپیئن بن گیا


ارجنٹائن برازیل کو ایک صفر سے شکست دے کر کوپا امریکہ کپ کا نیا چیمپیئن بن گیا۔

کوپا امریکہ کپ کا فائنل برازیل اور ارجنٹائن کے مابین کھیلا گیا جس میں ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے 22ویں منٹ میں گول کیا۔ جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور اس طرح ارجنٹائن نے برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

ارجنٹائن 1993 کے بعد کوپا امریکہ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا۔ مسلسل 27 میچوں میں ناقابل شکست رہنے والے برازیل کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لیونل میسی جیت کے جشن میں نیمار کو نہ بھولے اور دیر تک گلے لگائے رکھا۔ ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز کے حق دار قرار پائے اور اس طرح ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز جیتنے والے ارجنٹائن کے پہلے گول کیپر بن گئے۔

برازیل نے 27 میچوں میں ناقابل شکست رہا اس نے 22 میچ جیتے اور 5 برابر رہے جبکہ کسی میچ میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم فائنل میں ارجنٹائن میں برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

میچ سے قبل کورونا سے ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

جنوبی امریکہ کی 10 ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والے کوپا امریکہ کپ کا آغاز 15 جون کو ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں