کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

فائل فوٹو


کراچی: کراچی سمیت سندھ میں رواں سال مون سون کا آغاز بدھ سے ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے اور صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 12 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ ان دنوں کراچی کا موسم انتہائی خوشگوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں