مریم اور بلاول بے ہودہ زبان استعمال کر رہے ہیں،شیخ رشید


وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر میں الیکشن مہم کے دوران بلاول بھٹو اور مریم نواز بے ہودہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےغیرپارلیمانی زبان کا استعمال کیا۔ مریم نوازکو اپنے لہجے پرغور کرنا چاہیے۔اپوزیشن رہنما کشمیرمیں جاکرعمران خان پرنشانہ بازی کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن والے ابھی سے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں۔ بلاول اورمریم کو شکست کا خوف ہے اس لیے دھاندلی کا شورکر رہے ہیں۔ 25جولائی کوعمران خان کشمیرمیں حکومت بنانے جا رہا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بلاول امریکا پورا دستہ لے جائیں ان کی کوئی سی وی نہیں۔ پاکستان میں بلاول کی سی وی میرے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف پی ٹی آئی اورپاک فوج قومی ہیں۔ پی ٹی آئی قومی سیاسی جماعت ہے اورپاک فوج کے پیچھے قوم کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو 45 حلقوں میں الیکشن ہوگا جس میں 724 امیدوار حصہ لیں گے۔
ن لیگ نے 45 میں سے 44 حلقوں میں امیدوار اتارے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 32 لاکھ 20 ہزار 546 رائے دہندگان 25 جولائی کو پانچ سال کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

ان انتخابات میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہوگا۔ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے ان کے امیدوراروں کو دیگر جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ برتری ملنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں