اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی


اسلام آباد: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں 134 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روزاسلام آباد میں ایک ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد سے فوری طور پر کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کے 2 کروڑ 72 لاکھ افراد موجود ہیں اور اس عمر کے افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے خدشات زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد میں سے صرف 20 فیصد لوگوں نے پہلی ڈوز لگوائی ہے۔


متعلقہ خبریں