انگلینڈ سے شکست: شعیب اختر ٹیم انتظامیہ پر برس پڑے

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹیم انتظامیہ پر برس پڑے۔

اپنے یویٹوب چینل پر قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ پاکستانی ٹیم کو اب فالو ہی نہیں کرتے، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ جب سے آپ لوگ ٹیم سے گئے ہیں ہم پاکستان کو فالو ہی نہیں کرتے۔

شعیب اختر نے کہا کہ کون پیسے دے کر ایسی پاکستانی ٹیم کو دیکھنے آئے گا، وہ ٹیم جو انگلینڈ کی اکیڈمی ٹیم سے بھی شکست کہا گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایک ایوریج ٹیم ہے، ایورج بورڈ سے ایورج سے ٹیم ہی نکل سکتی ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ہارنے کی پوری کوشش کی، شعیب اختر

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں حسن علی کے علاوہ کوئی ایک ایسا فاسٹ بولر نظر نہیں آتا جو وکٹیں لے سکے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں کو اسٹرائیک تبدیل کرنا ہی نہیں آتا، میرے زمانے میں بھی بلے بازوں کا یہی حال تھا۔ ہم بہت سے میچز صرف بیٹنگ کی وجہ سے ہارے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کے لڑکوں کو اسٹار بنانا ہو گا، انہیں بتانا ہو گا کہ بیٹنگ صرف چھکے چوکوں کا نام نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں