کورونا کی چوتھی لہر: بلوچستان حکومت نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


 بلوچستان حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن طرز کی نئے پابندیاں لگا دیں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ جمعہ کو تمام مارکیٹس بند رکھی جائیں گی۔ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیراختیار کرکے ہی ڈیلٹا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات

دوسری جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں، وائرس کی مختلف مہلک اقسام کی موجودگی اور عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ہائی رسک سیکٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سےعمل درآمد کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کے لیے بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح4فیصد سے بڑھ گئی

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں جانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ ان مقامات کے داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی تصدیق کے لیے طریقہ کار کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں