ہوشیار: سرکاری ملا زمین کے لیے آ خری موقع

ہوشیار: سرکاری ملا زمین کے لیے آ خری موقع

راولپنڈی:  ضلعی انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ سرکاری ملا زمین کے لیے کورونا و یکسین کے حوالے سے آ خری موقع ہے۔

راولپنڈی:کورونا کی خطرناک ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کو 12جولائی تک کورونا و یکسینیشن سرٹیفکیٹس اپنے ادارے میں جمع کر انے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین 12 جولائی تک اپنی کورونا و یکسینیشن کی پہلی خوراک لازمی مکمل کرائیں۔

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے عدم تعمیل کی صورت میں غیر و یکسینیٹڈ سرکاری ملازمین کی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی

ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو ملازمین کی تنخواہ بندی کے احکامات بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں